ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 06 اپریل (اے پی پی):ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 520 گاؤں ب میں زہریلی چائے پینے والے چاروں بچوں ،اقرا ،مدیحہ، ثانیہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی گاؤں 364 ج ب شیخاں میں ادا کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زہر خورانی سے متاثرہ پانچویں بچی اقصی بھی جانبر نہ ہوسکی اور وہ بھی جاں بحق ہو گئی ہے جس کی نماز جنازہ بعد میں ادا کی جائے گی۔