- Advertisement -
راولپنڈی ۔4اگست (اے پی پی):ٹیکسلا پولیس نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل اور دوسرے شہری کو مضروب کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
ملزم حسنین علی نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری اویس کو قتل جبکہ فہیم کو مضروب کر دیا تھا، ملزم سال 2022 کے دو مقدمات میں بھی ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا۔
- Advertisement -
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490547
- Advertisement -