پاؤلا بدوساچائنا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

112
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

بیجنگ ۔3اکتوبر (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسااپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔26 سالہ سپین کی ٹینس سٹار پائولا بدوسا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ورلڈ ویمنز رینکنگ میں 595 ویں نمبر پر موجود میز بان ٹینس سٹار شوائی ژینگ کو شکست دے کر ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کی ٹینس سٹار پائولا بدوسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 1-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔