پارٹی کے کے لئےپرویز ملک کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

179

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‏پرویز ملک نہایت قابل اعتماد، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے،پارٹی کے کے لئےان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے بھائی اور دیرینہ ساتھی پرویز ملک کو ہم سےبچھڑے آج ایک سال بیت گیا ہے، وہ نہایت قابل اعتماد، معاملہ فہم اور زیرک انسان تھے۔

انہوں نےجس طرح پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا وہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور وفا کی انمول داستان ہے،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔