پانیئر سیمنٹ کی پیداوار میں 15.5 فیصد کمی

171

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال میں پانیئر سیمنٹ کی پیداوار میں 15.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 23۔2022 کے دوران پانیئر سیمنٹ کی پیداوار 2.741 ملین ٹن رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی پیداوار 2.315 ملین ٹن تک کمی ہوگئی ہے ۔ اس طرح مالی سال23۔2022 کے مقابلہ میں مالی سال 24۔2023کے دوران پانیئر سیمنٹ کی پیداوار میں 0.426 ملین ٹن یعنی 15 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔