ہری پور ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):ہری پور منگ میں واقع پاک آسٹریا فخوشولے یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز میں جرمنی کے اعلیٰ سطحی وفد کی آمد مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا جدید نظام تعلیم پر مل کر کام کرنے پر اتفاق،تفصیلات کے مطابق پاک آسٹریا فاچوچسچول
(PAF-IAST)
ٹیکنیکل یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز میں جرمنی کی یونیورسٹی
Würzburg-Schweinfurt (TWHS)
کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے پاک آسٹریا یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں جاری مختلف پروجیکٹس پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ساتھ ملکر جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنٹس کی تعلیم کام جاری رکھنے کا اتفاق کیا اس موقع پر وفد نے
PAF-IAST اور TWHS
نے
BS
روبوٹکس پروگرام میں باضابطہ اشتراک پر اتفاق کیا جو تعلیم اور تحقیق میں عمدگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ٹی ڈبلیو ایچ ایس کے وفد کی سربراہی تھامس شمٹ کر رہے تھے وفد میں شامل سارہ فوکس؛ پیٹریسیا کیمر، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر برائے تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن: ورلڈ ٹوئن مارٹن سپیرٹز، فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عابد علی; اور ڈاکٹر رابرٹ گریبنر، یونیورسٹی کے صدر بھی شامل تھے جبکہ پاک آسٹریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد، ریکٹر؛ پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر علی خان۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین، ڈین
(FCM3)
؛ پروفیسر ڈاکٹر شریف اللہ خان، ڈین
(FECID)
؛ پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک، پرووسٹ۔ اور ڈاکٹر عبدالحمید، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم/فنانس نے مہمانوں کو بریفنگ دی اس موقع پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے مختلف پروجیکٹس پر تعاون اور شراکت داری پر ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جس کا مقصد تعلیمی کامیابیوں کی حدود کو آگے بڑھانا ہے۔
PAF-IAST اور TWHS
ایک ساتھ مل کر اپنے بین الاقوامی ہم منصبوں کے انمول تعاون سے تعلیمی معیارات کو از سر نو متعین کرنے کے لیے تیار ہیں۔