اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد بہم پہنچانے کی ہدایات کی روشنی میں پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
پاک فضائیہ ان تمام ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر سیلاب سے تباہ ہوگ ئے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے41 خیمے اور 12000 کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اور دیگر اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں ۔پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا۔