پاک چین دوستی کے تحت سائنو ویک کی مزید 1.5 ملین خوراکیں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئیں

58

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاک چین دوستی کے تحت سائنو ویک کی مزید 1.5 ملین خوراکیں اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی پرواز کے ذریعے پہنچ گئی ہیں۔سائنو ویک کی 1.5 ملین خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں۔ ویکسین کی یہ کھیپ پاکستان اور چین کے مابین ویکسین کے حوالے سے طے شدہ معاہدے کے تحت لائی گئی ہے۔

پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کے تحت چین نے پاکستان کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے معاہدے کیے تھے جس کے تسلسل میں سائنو ویک کی یہ خوراکیں پاکستان کو مہیا کی گئی۔ آئندہ ہفتے مزید چائینیز ویکسینز کی دو سے تین ملین خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

اس ضمن میں حکومت پاکستان نے ان ویکسینز کو دیگر صوبوں تک پہنچانے کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ کسی بھی صوبے میں ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔