پاکستان ، تاجکستان، افغانستان اور کرغزستان کے رہنماﺅں نے” کاسا1000 “ بجلی منصوبے کا آغاز کردیا

195
APP47-12 TURSUNZADE: May 12 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif along with the leaders of Tajikistan, Kyrgyzstan and Afghanistan inaugurating CASA 1000 Project at Tursunzade City. APP

پاکستان ، تاجکستان، افغانستان اور کرغزستان کے رہنماﺅں نے” کاسا1000 “ بجلی منصوبے کا آغاز کردیا،چاروں رہنماﺅںکا منصوبے کو ترجیحی بنیاد پرعملی جامہ پہنانے پر اتفاق
کرغزستان کے علاقے داتکا سے شروع ہونے والی ٹرانسمیشن لائن کے تاجکستان میں 4 ذیلی سٹیشن ہوںگے،لائن افغانستان سے گزرتی ہوئی نوشہرہ میں کنورٹر سٹیشن کے ساتھ پاکستان پہنچے گی
جنوبی ایشیاءکے توانائی اورتجارتی راہداریوں کے ذریعہ وسطی ایشیاءکے ساتھ منسلک ہونے سے سماجی ترقی اور خوشحالی آئے گی، وزیراعظم محمد نواز شریف
تاجک فضائی کمپنی سومون کی6 مئی 2016ءسے دوشنبے اورلاہور کے درمیان پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم
دوشنبے ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان ، تاجکستان، افغانستان اور کرغزستان کے رہنماﺅں نے جمعرات کو ”وسطی ایشیاء، جنوبی ایشیا-کاسا1000 “ بجلی منصوبے کا مشترکہ طور پر باضابطہ آغاز کردیا اور اسے تمام متعلقہ ممالک اور ان کے عوام کی خوشحالی کےلئے یکساں اور باہمی طور پر سود مند قرار دیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور کرغزستان کے وزیراعظم جین بیکوف سورانبائی نے دارالحکومت دوشنبے سے تقریباً47 کلومیٹر دور طورسنزادے شہر میں منصوبے کا باضابطہ آغازکیا۔ کاسا1000 کے تحت پاکستان کو افغانستان کے راستے تاجکستان اور کرغزستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ کل1300میگاواٹ میں سے افغانستان کو بھی 300میگاواٹ بجلی ملے گی ۔ داتکا میں ذیلی سٹیشن کے ساتھ کرغزستان سے شروع ہونے والی ٹرانسمیشن لائن کے تاجکستان میں 4 ذیلی سٹیشن ہوںگے اور پھریہ افغانستان سے گزرتی ہوئی نوشہرہ میں کنورٹر سٹیشن کے ساتھ پاکستان پہنچے گی۔ چاروں رہنماﺅں نے تقریب میں اپنی تقاریر میں منصوبے کو ترجیحی بنیاد پر جلد عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا اورکہا کہ یہ منصوبہ وسطی ایشیاءاور جنوبی ایشیاءکے درمیان علاقائی ہم آہنگی کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔