پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز آئندہ سال کھیلی جائے گی

49

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز آئندہ سال کھیلی جائے گی۔ اس حوالے سے پاکستان اور انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کو ”اے پی پی“ کو بتایاکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پہلی مرتبہ بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم تیار کی ہے اور وہ پہلی مرتبہ نیپال کے خلاف جنوری میں ہوم سیریز میں مد مقابل ہو گی۔