پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

116
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں زیر حراست 682 بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے جن میں 49 شہری اور 633 ماہی گیر شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کی شق (i) سے مطابقت رکھتا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط کیے گئے تھے، اس کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی حکومت نے بھی نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو بھارت میں 461 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کردی ہے جن میں 345 شہری اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔