اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور تاجکستان کے ساتویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کویہاں شروع ہوگیا۔مشترکہ کمیشن اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کررہی ہے۔پاکستان کی جانب سے وزیر توانائی اویس لغاری ااورتاجکستان کی جانب سے وزیر توانائی و آبی وسائل دیلرشوفاکراجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجکستان کے ساتھ قائم مشترکہ ورکنگ گروپس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔مشترکہ کمیشن کے گزشتہ 6 اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ سائیڈ لائنز پر دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی بھی ملاقاتیں کرے گی۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا،۔ تاجکستان کی جانب سے وزیر توانائی و آبی وسائل دیلرشوفاکرنے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان طویل المیعاد تعلقات قائم ہیں۔
تاجکستان پاکستان کو اپنا ایک اہم تجارتی شراکت دار سمجھتا ہے، دونوں ممالک کے مابین معاہدے اپنے اہداف کوحاصل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تاجکستان پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی میں معاونت کرے گا۔پاکستان میں نوجوانوں کی زیرقیادت مزید منصوبوں میں سہولت فراہم کریں گے۔