- Advertisement -
واشنگٹن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پاکستان اور پاناما کے مابین وزارتی سطح کے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے بے بنیاد میڈیا رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ان رپورٹوں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1295
- Advertisement -