پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 8جون کو کھیلا جائے گا،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں شروع

113

ملتان۔31مئی (اے پی پی):پاکستان اورویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکاپہلامیچ 8جون کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یہ سیریز راولپنڈی میں کھیلی جانی تھی لیکن غیریقینی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے ان میچوں کو ملتان منتقل کردیا ہے ۔ملتان میں پہلے ایک روزہ میچ کی تیاریاں کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کے سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کاتربیتی کیمپ یکم جون سے4جون تک لاہورمیں منعقدہوگا۔جس کے بعد یہ سکواڈ5 جون کو ملتان چلاجائے گا۔ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم 6جون کواسلام آباد پہنچے گی

،یہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسے ملتان بھیج دیاجائے گا۔8،10اور12جون کو منعقدہونے والے یہ میچ ڈے اینڈنائٹ ہوں گے اورمیچوں کاآغازشام 4بجے ہوگا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ان میچوں کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں پویلین میں صفائی کاکام

اوررنگ وروغن ہورہاہے ۔گرائونڈ سے اضافی گھاس کاٹنے کاعمل جاری ہے اورمقامی عملہ پچ کی تیاری میں بھی مصروف ہے ۔کرکٹ سٹیڈیم میں تین پچس تیارکی جارہی ہیں اورکرکٹ بورڈ اورملتان انتظامیہ کاعملہ میچ کے کامیاب انعقاد کے لئے سرگرم ہے ۔