پاکستان اورچین کے درمیان پائیدار، متحرک وفعال اوروقت کی آزمائش پرپورااترنے والے دوستانہ تعلقات اورکثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے، نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترکی پاکستان میں چین کے سفیرسے ملاقات میں گفتگو

102

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر خزانہ،محصولات واقتصادی امورڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان پائیدار، متحرک وفعال اوروقت کی آزمائش پرپورااترنے والے دوستانہ تعلقات اورکثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے،قومی معیشت کے احیاء نو اصلاحات ضروری ہے، حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے میں پرعزم ہے اوراس مقصد کیلئے مضبوط اقتصادی گورننس کویقینی بنایا جارہاہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ ژائی ڈونگ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیرخزانہ نے جیانگ ژائی ڈونگ کو پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیرکے طورپرتعیناتی پرانہیں مبارکباد دی اوردونوں ممالک کے درمیان پائیدار، متحرک وفعال اوروقت کی آزمائش پرپورااترنے والے دوستانہ تعلقات کوسراہا۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کے حوالہ سے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کااعادہ بھی کیا۔ نگراں وزیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں بیش قیمت معاونت فراہم کرنے پرچین کاشکریہ بھی اداکیا۔ اقتصادی اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹرشمشاداخترنے کہاکہ قومی معیشت کے احیاء نو کیلئے یہ اصلاحات ضروری ہے۔

انہوں نے چینی سفیرکوبتایا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے میں پرعزم ہے اوراس مقصد کیلئے مضبوط اقتصادی گورننس کویقینی بنایا جارہاہے۔ چین کے سفیرنے اقتصادی اصلاحات اورمعیشت کے احیاء نواوربحالی کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان کیلئے چین کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا اورعلاقائی رابطوں اوراقتصادی ترقی کے تناظرمیں ان منصوبوں کی تزویراتی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی۔فریقین نے اقتصادی خوشحالی اورترقی کوفروغ دینے کیلئے چین اورپاکستان کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔