اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مفادات کا خود تحفظ کرے گا، پاکستان دنیا میں اجتماعی قیادت کی حمایت کرتا ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فیٹف ہو یا پاک، امریکہ تعلقات، پاکستان ہر محاذ پر کامیاب ہوگا،اب قومی مفادات پر سمجھوتے کرنے کا وقت گذر گیا ہے۔شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اب نہ کوئی ڈکٹیشن ہوگی نہ غیرملکی سکرپٹ اور نہ ہی ایجنڈا ہوگا،پاکستان اپنے مفادات کا خود تحفظ کرے گا۔