- Advertisement -
بہاولپور۔ 06 مئی (اے پی پی):پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس 52 کامن کے پروبیشنری آفیسرز نے بہاول پور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے وفد میں شریک آفیسرز کو بہاولپور ڈویژن کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورڈاکٹر فرحان فاروق،فیکلٹی ممبر انچارج ڈاکٹر فیصل ظہور بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے وفد کے شرکاء کوبہاولپور ڈویژن میں تعلیم، صحت، زراعت،لائیوسٹاک، انڈسٹری، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی،سیاحت،آرٹ اینڈ کرافٹ اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی بارے معلومات فراہم کیں اورسوالوں کے جوابات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشی ایٹوز اور جاری ترقیاتی سکیموں بارے بھی بریف کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593497
- Advertisement -