لاہور۔19فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن کل 20 فروری بروز جمعرات کو منایاجائیگا۔
اس سلسلہ میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور سماجی انصاف کی فراہمی سے متعلق خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں مقررین خطاب کریں گے۔