پاکستان سپرلیگ کے آغاز کا انتظار ہے،جرمن سفیر مارٹن کوبلر

60

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہاہے کہ انہیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آغاز کا انتظار ہے۔اتوار کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ اتوار کی صبح پشاورزلمے کا یونیفارم پہن کر جاگنگ سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔انہوں نے آﺅٹ فٹ کے تحفہ پر پشاورزلمے کاشکریہ ادا کیا۔ جرمن سفیر نے کہاکہ انہوں نے میڈ ان پاکستان بائسائیکل بھی خرید لی ہے جس میں ایک ہارن بھی ہے، مجھے اپنا بائیک بہت پسند ہے۔