اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں ای کامرس کے شعبے کی شرح نمو میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق 2017ءمیں ملکی اور غیر ملکی ای کامرس مصنوعات کی فروخت 20 ارب 70 کروڑ روپے رہی جبکہ 2018ءمیں اس میں 93.7 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی اور اس کا حجم 40 ارب 10 کروڑ روپے رہا۔ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں بہتری اور ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ای کامرس ٹرانزیکشنز کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرکے اس کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے۔ آن لائن ادائیگیوں میں اضافے اور دیگر ای کامرس سہولیات کی وجہ سے ای کامرس کے شعبے کی کارکردگی میںنمایاں بہتری ہو رہی ہے۔