اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پاکستان جنوبی ایشیا کاواحدملک ہے جہاں خواتین کواقتصادی طورپرخودمختاربنانے کیلئے گزشتہ سال کے دوران متعددقوانین کی منظوری دی گئی اورضابطہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی گئی۔
یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حساین نے بدھ کواپنی ایک ٹویٹ میں بتائی ،عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے عالمی بینک کی ویمن بزنس لاء 2022 کی رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے 2021 میں خواتین کومعاشی طورپرخودمختاربنانے کیلئے قوانین منظورکرائے جبکہ ضابطہ جاتی اصلاحات بھی متعارف کرائی گئی، جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان واحدملک ہے جس نے یہ سنگ میل عبورکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ان اصلاحات میں افرادی قوت میں خواتین کی رسائی میں وسعت اوراس حوالہ سے پابندیوں کاخاتمہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے نجی شعبہ کیلئے صوبائی لیبرقوانین میں ترامیم کیں۔