پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی،ترجمان پی سی بی

39
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

لاہور۔23جون (اے پی پی):پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی-

ترجمان پی سی بی کے مطابق تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 25 جون کی صبح انگلینڈ روانہ ہوگا-یہ تمام افراد فی الحال لاہور کے مقامی ہوٹل میں روم آئسولیشن کررہے ہیں،

کھلاڑیوں اور آفیشلز کی لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں آمد کے بعد یہ دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہے-ان کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ان کے اپنے گھروں میں ہوئی تھی-