پاکستان نے اتوار کو استنبول میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

104

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے اتوار کو استنبول میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ استنبول کے ضلع بیسکتاسک میں دہشتگرد حملے سے 27سیکیورٹی اہلکاروں اور 2سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اور ایک 166افراد کے زخمی ہونے پر گہرا دکھ اور افسوس ہے ۔پاکستان دشتگردی کے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔