پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی

109
پاکستان سری لنکا

کارڈف ۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کارڈف کے مقام پر کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے میچ اچھی کارکردگی سے جیتنا ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم گروپ بی میں ہے اور ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔