پاکستان پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے زیر انتظام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے کنونشن کا انعقاد

66

مظفرگڑھ۔ 27 مئی (اے پی پی):مظفرگڑھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان زندہ باد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری ندیم افضل چن ،سابق ایم این اے مہر ارشاد سیال

علی قاسم گیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔کنونشن کا مقصد افواج پاکستان کے بھارت کو جرأت مندانہ اور دندان شکن جواب کی حمایت اور قومی یکجہتی کا اظہار تھا۔