26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان چیمپئنز لیگ تھرڈ ایڈیشن،کئی میچز،2 سیمی فائنلز اور فائنل کے فیصل...

پاکستان چیمپئنز لیگ تھرڈ ایڈیشن،کئی میچز،2 سیمی فائنلز اور فائنل کے فیصل آباد میں ڈے اینڈ نائٹ انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):پاکستان چیمپئنز لیگ تھرڈ ایڈیشن کے کئی میچز،2 سیمی فائنلز اور فائنل کے فیصل آباد میں ڈے اینڈ نائٹ انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردی گئیں۔ملک کی سب سے بڑی وہیل چیئرکرکٹ پی سی ایل کے تھرڈ ایڈیشن کا میلہ سجنے کو تیارہے جس کے تیسرے ایڈیشن کے شاندار انعقاد کیلئے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے مئی کے آخر میں منصوبہ بندی کرلی ہے تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان سپانسرز سے مشاورت کے بعدآئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل وپاکستان چیمپئنز لیگ تھرڈ ایڈیشن کے آرگنائزر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جس سے پی سی ایل کی ٹیموں کی تعداد 8ہوجائیگی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد رائلز اور کشمیر ٹائیگرزپاکستان چیمپئنز لیگ 3 کا حصہ ہونگی جبکہ دیگر ٹیموں میں دو مرتبہ کی دفاعی چیمپئن لاہور سکندرز، کراچی آرچرز، کوئٹہ سٹرائیکرز، ملتان کنگز، پشاور لائنز اور اسلام آباد سٹالینز شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی سی ایل میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ لیگ کے کچھ میچز لاہور جبکہ بقیہ میچز،دو سیمی فائنلز اور فائنل فیصل آباد میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پی سی ایل میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے۔ دریں اثناپی ڈبلیو سی سی کی صدر اور پی سی ایل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت کے مطابق اس بار لیگ میں نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بھرپور موقع دیا جائے گا اور تھرڈ ایڈیشن میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کوالٹی گیم پر فوکس ہوگا۔

رخسانہ راجپوت کا کہنا ہے کہ تھرڈ ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ سیزن کو فرینچائز بیسڈ لیگ بنانے کا ارادہ ہے جس سے کھلاڑیوں کو بھرپور مالی فوائد اور ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پی سی ایل کو ایک برانڈ بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں