پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پرآگیا

93

فیصل آباد۔19 مئی (اے پی پی )رقبے کے لحاظ سے دنیاکا 37واں بڑاملک پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے ،کماد اور آم کی پیداوارمیںپانچویں،ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے، چنے میں ساتویں، گندم وپیاز میںآٹھویں، دھان میں گیارہویں، تیلدارا جناس میں بارہویں اور سبزیات میں سولہویںنمبر پرآگیاہے ۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ کی طرف سے گزشتہ چندسالوں میں مختلف فصلوں، پھلوں اور سبزیوںکی67نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیںجوموسمی حالات کا بہترمقابلہ کرنے کے ساتھ زیادہ پیداواری صلاحیت کی بھی حامل ہیں۔