29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی جی ڈی پی میں انشورنس کا تناسب ایک فیصد سے...

پاکستان کی جی ڈی پی میں انشورنس کا تناسب ایک فیصد سے کم ہے ،انشورٹیک سے استفادہ کے ذریعے مالی مشکلات سے چھٹکارا ممکن ہے ،کاظم مجتبیٰ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں انشورنس کا تناسب ایک فیصد سے کم ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ شرح 6.7 فیصد کے قریب ہے ۔ جیز کے کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انشورنس ٹیکنالوجی (انشور ٹیک)کی سہولیات یعنی مصنوعی ذہانت ، بگ ڈیٹا اور موبائل پلیٹ فارمز کے استعمال سے عوام مالیاتی تحفظ حاصل کرسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشور ٹیک سے اخراجات میں کمی لائی جاسکتی ہے ، پاکستان میں تقریباً 200ملین فون صارفین موجود ہیں جو پرانے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر بہتر اور معیاری سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022 میں پاکستان کی جی ڈی پی میں انشورنس کےشعبہ کا حصہ 0.87 فیصد تھا جو صرف 3فیصد آبادی کو کوریج فراہم کرتا ہےجبکہ عالمی سطح پر یہ تناسب 6.7 فیصد ہے ۔

- Advertisement -

پاکستان میں لاکھوں خاندان سال میں ایک دفعہ کسی حادثہ ، بیماری یا قدرتی آفت کی صورت میں ناقابل برداشت طبی اخراجات کا سامنا کرتا ہے ، جس سے مالی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ اعدادوشمار پاکستان میں طبی تحفظ کی دستیابی کی عکاسی کرتےہیں اور عوام کی بہت بڑی تعداد کسی تحفظ کے بغیر زندگی میں مالی مشکلات کا سامنا کرتی ہے ۔ کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ انشور ٹیک یعنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انشورنس کی سہولیات سے استفادہ سے مالی مسائل سےچھٹکاراحاصل کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں