اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے نیروبی میں ہوٹل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے نیروبی میں ہوٹل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کینین بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔