اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے شام کے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی فیصلہ کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کا فیصلہ یو این چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوںکی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو امریکی انتظامیہ کے اس فیصلہ کے بعد خطہ میں ممکنہ اثرات پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی اصولوں اور قانون کی حکمرانی پر سنجیدہ ضرب ہے۔ پاکستان نے یو این سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیتے ہوئے یو این چارٹر کے مطابق اقدامات اٹھائے۔