اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):چینی سفیر نونگ رونگ نےکہا ہے کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستان 18 ویں چین ۔آسیان ایکسپو میں خصوصی شراکت دار ملک کے طور پر شامل ہوا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ اس ایونٹ سے چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ آسیان ممالک کے مابین وفود کے تبادلے اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔