پاکستان کے باشعورعوام نے مذہب اورقومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومکمل طور پر مسترد کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر

56

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعورعوام نے مذہب اورقومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومکمل طورپرمستردکرکے وطن عزیزترقی کی راہ پرگامزن کرنیوالوں کیساتھ دیاہے،مذہبی کارڈاستعمال کرنیوالوں کوذہن نشین کرلینا چاہیے کہ محبت رسول ہماراسرمایہ ایمان اورپہچان مومن ہے، عوام کی فلاح وبہبود،ملک کی ترقی اورمیرٹ کوبرقراررکھنے کی بدولت پاکستان کی تاریخ میں جوفقیدالمثال پذیرائی پاکستان تحریک انصاف اورموجودہ حکومت کوملی ہے اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کونہیں ملی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چھوٹا لاہور،صوابی میں ایک پروقار ٹوبیکو کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔