وزیر اعظم عمران خان کا شکر پڑیاں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 18 اگست کو ہر پاکستانی کم از کم 2 پودے لگائے، ملک بھر میںآئندہ چار سال میں10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ مکمل کریں گے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانا بہت بڑا کارنامہ ہے جس کا دنیا نے اعتراف کیا، اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کے لئے ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے، شجر کاری …

اسلام آباد ۔ 05اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 18 اگست کو ہر پاکستانی کم از کم 2 پودے لگائے، ملک بھر میںآئندہ چار سال میں10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ مکمل کریں گے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگانا بہت بڑا کارنامہ ہے جس کا دنیا نے اعتراف کیا، اپنے بچوں کا مستقبل بنانے کے لئے ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے، شجر کاری سے ہی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ وہ پیر کو شکر پڑیاں میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح منظم انداز میں سب صوبوں کو ساتھ ملا کر ملک بھر میں شجر کاری مہم شروع کی گئی ہے اس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چار سال میں 10 ارب لگانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں ہم اسے ایک ایسا ملک بناسکتے ہیں جو دنیا کے لئے مثال بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ شجر کاری کے ذریعے ہم ان ملکوں میں شامل ہو سکتے ہیں جنہوں نے خود کو سرسبز و شاداب کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نے شجر کاری کے لئے جو کردار ادا کیا۔ دنیااس کی معترف ہے۔