پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور قونصل جنرلز آف پاکستان ٹورنٹو،مانٹریال اور وینکوور کے اشتراک سےپاکستانیوں کے لیے تیسری ماہانہ ای کچہری کا اہتمام کیا گیا

73
پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور قونصل جنرلز آف پاکستان ٹورنٹو،مانٹریال اور وینکوور کے اشتراک سےپاکستانیوں کے لیے تیسری ماہانہ ای کچہری کا اہتمام کیا گیا
پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور قونصل جنرلز آف پاکستان ٹورنٹو،مانٹریال اور وینکوور کے اشتراک سےپاکستانیوں کے لیے تیسری ماہانہ ای کچہری کا اہتمام کیا گیا

اٹاوہ۔25مارچ (اے پی پی):پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا اور قونصل جنرلز آف پاکستان ٹورنٹو،مانٹریال اور وینکوور کے اشتراک سے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے تیسری ماہانہ ای کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں کینیڈا اور شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لگ بھگ چالیس منٹ تک جاری رہنے والی ای کچہری کے نظامت قونصل جنرل آف ٹورنٹو عبد الحمید نے ادا کیے جبکہ پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ابتدائی اور اختتامی کلمات ادا کیے۔ای کچہری کے دوران ٹورنٹو،وینکوور، مانٹریال اور دیگر شہروں سے پاکستانیوں نے کینیڈا اور پاکستان کے مابین تجارت اور درآمدات و برآمدات کا حصہ بننے کے حوالے سے سوالات کیے۔

دیگر موضوعات میں نائیکوپ اور ویزا خدمات کی آن لائن فراہمی،پاکستان اور کینیڈا کے مابین تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں روابط بڑھانے، خاندانی ریکارڈ اور وراثتی دستاویزات کے حصول،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان میں جائیداوں پر غیر قانونی قبضہ چھڑانے اور کرایہ داروں سے پھنسے ہوئےکرایہ کی وصولی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے کے فوائد اور نادرا دستاویزات میں تبدیلی و تجدید کے طریقہ کار سے متعلق سوالات کیے گئے۔ای کچہری سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تا رڑ نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو بروقت اور فوری قونصلر خدمات کی فراہمی کا یقین دلایا اور اس حوالے سے پاکستانیوں کی تجاویز اور آراء کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ذاتی نگرانی میں ہر ماہ منعقد کی جانے والی ای کچہریوں کے حوالے سے کمیونٹی کی جانب سے انتہائی مثبت رد عمل آیا ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے اس موقع پر پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حوالے سے دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں کو برقت اور صحیح معلومات کی فراہمی کے لیے ٹورنٹو میں قائم پاکستان کے تجارت اور سرمایہ سیکشن کو کمیونٹی سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی۔ای کچہری سے قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید،قونصل جنرل آف پاکستان وینکوور جانباز خان اور قونصل جنرل آف پاکستان مانٹریال اشتیاق احمد عاقل نے خطاب کیا اور شرکا کے سوالوں کے جوابات دیئے۔