پاکستان ہاکی فیڈریشن، سابق عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات

153
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا

کراچی۔ 20 اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق کو ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد 1978ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ، 1978ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق نے 33انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائیندگی کی۔

رانا محمد شفیق بطور مینجر، کوچ ، سلیکٹر اور کیمپ کمانڈنٹ قومی ہاکی ٹیموں کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ رانا محمد شفیق کو اولمپیئن شکیل عباسی کی جگہ سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔