پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے، اعجاز احمد شاہ

94
پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے، اعجاز احمد شاہ
پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے، اعجاز احمد شاہ

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعظم نے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے،پوری پاکستانی قوم اور میڈیا ملکی سیاست میں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنے میں حکومت کا ساتھ دے۔

اتوار کو ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب نئے جذبے کے ساتھ کرپشن کے خلاف لڑے گی،پوری پاکستانی قوم اور میڈیا ملکی سیاست میں کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرنے میں حکومت کا ساتھ دے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے بعد قوم نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان ملکی سیاست میں پیسے کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے پوری قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جا ئے گا۔