اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں میں سے اب تک 131 پاکستانی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں، متوفین کی ان کے ورثاءکی اجازت سے سعودی عرب میں تدفین کردی گئی ہے ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج سے قبل اور حج کے بعد اسب تک 131 پاکستانی حاجی طبعی اموات کا شکار ہوئے ۔ جن کے ورثاءکی اجازت سے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کرادی گئی ہے۔