قاہرہ۔17اپریل (اے پی پی):مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے بدھ کو مصر کے معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور وسفیر احمد شاہین سے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
مصر میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے آفیشل ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ دونوں معززین نے پاکستان اور مصر کے درمیان جاری کثیر جہتی تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔