پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2فیصد، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3فیصد کمی کر دی ہے، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

99

سرگودھا ۔2جون (اے پی پی):حکومت ِپنجاب کی ہدایات پرسیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمدطاہرنے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے ڈیزل کا ریٹ 3 روپے 86 پیسے اور پیٹرول 4 روپے 74 پیسے کم کر دیا گیاہے۔

اسی تناسب سے ٹرانسپورٹرز حضرات فوری طور پر کرایہ کم کریں۔مزید یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اورگڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پرپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2فیصدکمی کر دی گئی ہے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 3فیصد کمی کر دی ہے۔

اُنہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ بکنگ پوائنٹ پرکرایوں میں کمی کے بینرز آویزاں کیے جائیں۔ مسافر زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔