پتنگوں و ڈور کی آن لائن خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھی جائے، سی سی پی او لاہور

145
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana
CCPO Lahore Bilal Siddique Kamiana

لاہور۔9جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ دھاتی ڈور و پتنگیں تیار کرنے، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے خونی کاروبار میں ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دلوائی جائےگی۔پتنگوں و ڈور کی آن لائن خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

سی سی پی او نے بتایا کہ پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاون میں 33افراد گرفتار،32مقدمات درج کر کے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے64پتنگیں،26چرخیاں برآمد کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اِنٹری پوائنٹس پر پتنگ سازی کے خام مال کی ترسیل روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔پتنگوں اور دھاتی ڈورکی فروخت میں ملوث افراد کا ریکارڈ مرتب کر کے ان کی سرگرمیوں پربھی نظر رکھی جائے ۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔