پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے چیئرمین کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد

140
Rana Mashhood Ahmed
Rana Mashhood Ahmed

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم آفس یوتھ افیئرزونگ سے جاری بیان کے مطابق رانامشہود احمد خان نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔

ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔ فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول سے نکلنے والا ٹیلنٹ آج اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔