پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ: پی ٹی وی،سی بی ایس، اٹلس ہنڈا، نیٹ سول ، سول ایوی ایشن کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی

94
President Trophy Grade
President Trophy Grade

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):لاہور7ویں پریمئر سپر کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے مقابلے جاری ہیں ،پی ٹی وی ،سی بی ایس، اٹلس ہنڈا، نیٹ سول اور سول ایوی ایشن نے کامیابی حاصل کر لی ۔ترجمان کے مطابق ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پی ٹی وی نے اے جی پی ٹیم کو شکست دیدی۔ اے جی پی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اوورز میں 131 رنزبنائے ۔پی ٹی وی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویںاوور میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سی بی ایس اور ایف بی آر کی ٹیمیں مد مقابل آئیں جس میں سی بی ایس نے ایف بی آرکو پچھاڑ دیا۔

سی بی ایس ٹیم نے 20 اوور زمیں 258 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جبکہ ایف بی آرکی ٹیم18 اوورزمیں صرف137 رنز بنا سکی ۔اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیٹ سول کی ٹیم نے اور ایف بی آر کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ ایف بی آرٹیم نے 20 اوورز میں 131 رن بنائے ،نیٹ سول نے 14 ویں اوور میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔ ماڈل ٹائون گرین کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں اٹلس ہنڈا اور ایل سی آئی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔

اٹلس ہنڈا کی ٹیم نے 20 اوور میں176 رنز جوڑے۔ایل سی آئی کی ٹیم مقررہ اوورز میں131 رنز بنا سکی۔ اسی میدان میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سول ایوی ایشن کی ٹیم نے ڈی پی ایس کی ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔ سول ایوی ایشن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے18 اوورز میں 175رنزبنائے جبکہ ڈی پی ایس کی ٹیم142 رنز بنا سکی ۔چیف آرگنا ئز رفہیم مختار بٹ نے مین آف دی میچ کے انعامات تقسیم کئے۔