پسند کی شادی کرنے والا نوجوان فائرنگ سے زخمی،پولیس زرائع

35
Firing

مظفرگڑھ۔ 26 جنوری (اے پی پی):پسند کی شادی کرنے والا نوجوان فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔پولیس زرائع کے مطابق لیہ کے علاقے فتح پور میں 2 روز قبل کورٹ میرج کرنے والے چک 113 ایم ایل کے رہائشی نوجوان فیصل مجید کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

فیصل مجید موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کی جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ریسکیو نے زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ فتح پور نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔