23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور ، بازی خیل پل ماما خیل بڈھ بیر نہر میں ٹریکٹر...

پشاور ، بازی خیل پل ماما خیل بڈھ بیر نہر میں ٹریکٹر ٹرالی گرنے سے 1 شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا

- Advertisement -

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے علاقے بازی خیل پل ماما خیل بڈھ بیر نہر میں ٹریکٹر ٹرالی گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 پشاور کے مطابق نہر میں ٹریکٹر ٹرالی گرنے سے 2 افراد ڈوب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 واٹر سرچ ٹیم،ریکوری وھیکل اور ریسکیو ایمولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو1122 اور مقامی لوگوں نے دونوں افراد کو نکال لیا۔ ریسکیو 1122کی ایمبولنس اور میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ ڈوبنے والے کی شناخت انعام عمر 28 سال جبکہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت عرفان عمر 30 کے طور پر ہوئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385530

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں