30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم...

پشاور پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق ایس پی ٹاون سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال انعام اللہ اور دیگر تفتیشی ٹیم نے موثر حکمت عملی کے تحت کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تہکال کے مختلف علاقوں میں سرگرم موبائل سنیچر وراہزن، شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -

گرفتار ملزمان ناصرباغ اور تہکال کے رہائشی ہیں ،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے نقد رقم سمیت متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چھینی گئی رقم چار لاکھ روپے سے زائد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل و پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں