پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کارروائی،سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

102
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 23 اگست (اے پی پی):پشاور کےتھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرتے ہوئے چھینے گئے 20 عدد قیمتی موبائل فونز، مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا گیا ۔

ایس پی سٹی پشاوراحسان شاہ کے مطابق گرفتار ملزمان یکہ توت کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق منظم راہزن اور سنیچرز گروہ سے ہے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سٹریٹ_کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔