پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):پشاور کےبڈھ بیر بالو خیل میں 25جون کوپیش آنے والے دلخراش واقعہ میں ملوث تین نامزدملزمان کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق گرفتار ملزمان میں باپ سمیت دوبیٹے صبعت اللہ، روح اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں ۔ ایس پی صدر ڈویژن پشاور محمد زمان خان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ ہیں، دونوں فریقین میں جائیداد اور رقم کا تنازعہ چلاآرہا تھا۔
انہوں نے کیاکہ واقعہ کا آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات گنڈا پور اور سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سپیشل چار ٹیمیں تشکیل دی تھی۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن انٹیلی جنس بنیادوں پر درہ آدم خیل ، باڑہ ، معروف خیل نوشہرہ اور مختلف علاقوں میں خصوصی انفارمیشن پر چھاپہ زنی کی گئی، واقعےمیں مقتولین کےلواحقین کےایماءپرنامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے دن رات کوشش جاری ہے۔
ایس پی صدررڈویژن محمد زمان خان کےمطابق ٹیکنیکل ریسورسز نہیں تھے جس کی وجہ سے ملزمان تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نےبھرپور کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ تین نامزد ملزمان تک رسائی حاصل کرکے انہیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاجنہیں مزید کاروائی کےلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔