جہلم۔ 12 جون (اے پی پی):پلاسٹک بیگ کا خاتمہ ماحول کی بقا کی علامت ہے ہم سب کو مل کر پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کرنا ہوگا جس سے نہ صرف ماحول صاف ہو گا بلکہ بیماریوں میں بھی کمی آئے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سول ہسپتال میں پلاسٹگ بیگ پابندی بارے آگاہی مہم کے تحت واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ واک میں محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واک کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگ سے ماحول اور ہماری نسلوں کو خطرہ ہے نسلوں کی بقا، آب حیات کے تحفظ او ر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر شہری کواپنا کر دار ادا کرنا چاہئیے ۔ڈی سی جہلم نے اس موقع پر میڈیکل سٹورز، جنرل سٹورز ور ملحقہ دوکانوں پر حکومت کے منظور شدہ شاپنگ بیگ تقسیم کئے اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اسی معیار کا شاپنگ بیگ استعمال کریں جو ماحول دوست اور قابل تلف ہوں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475382