29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام محفلِ شیرخوانی کا...

پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام محفلِ شیرخوانی کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 30 اپریل (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہاری ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پُراثر محفلِ شیرخوانی منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں معروف پوٹھوہاری شیرخوان گلوکار حافظ ناصر محمود اور ملک چن شہزاد نے اپنی روح پرور آوازوں سے حاضرین کو مسحور کیا۔تقریب میں ستار اور گھڑا جیسے روایتی سازوں کی دھنوں نے موسیقی کو مزید دلکش بنایا ان سازوں کی دلنواز تانوں نے اس علاقے کی ثقافتی پہچان کو اجاگر کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پوٹھوہاری موسیقی کے فروغ پر فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ثقافت اور فنون لطیفہ کو فروغ دینا قومی ورثے کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590592

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں