پنجاب کے وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

60

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پنجاب کے وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن رہنماﺅں نے قومی معیشت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور قوم کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 2018ءعام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اسلئے وہ اپنے ذاتی سیاسی فوائد کیلئے آزادی مارچ کی آڑ میں عوام کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے مولانا فضل الرحمان کے تمام حربے اور غیر آئینی طریقے ناکام ہو ں گے کیونکہ ان کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے دوران عوام کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قوم کو ڈلیور نہیں کر سکے اور اسی وجہ سے عوام نے انہیں 2018ءعام انتخابات میں مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سیاسی جماعتیں ملک کے حق میں نہیں ہو سکتیں لیکن اس اتحاد کا مقصد جمہوری حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرنا اور کرپٹ سیاسی رہنماو¿ں کے خلاف احتساب کے عمل کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ وہ ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔